سیالکوٹ(ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ یا نام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔شہر اقبال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دینے والے عناصر قوم کے ساتھ کسی بھی صورت مخلص نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ حکومت ...
